20 جنوری 2012 - 20:30

پاکستان کے شہر پشاور ميں پوليس اور حساس اداروں نے چھاپہ مار کر غيرقانوني طور پر مقيم تين جرمن باشندوں رولف شمتھ ،کرسٹن وائلڈ اور لورينز(lorenz) کو حراست ميں لے کر اسلام آباد روانہ کر ديا،

ابنا: جبکہ يونيورسٹي ٹاون ميں واقع ان کي رہائش گاہ کو سيل کر ديا گيا ہے. پاکستان کے خبری زرائع کے مطابق پوليس نے جرمن باشندوں سے سفري دستاويزات طلب کيں ،تاہم وہ پيش نہ کر سکے. جس پر ان کے پاسپورٹ تحويل ميں لے لئے گئے. جرمن باشندوں نے پوچھ گچھ ميں کبھي خود کو جرمن سفارت خانے کا اہلکار اور کبھي غير سرکاري تنظم کا نمائندہ ظاہر کيا.ذرائع کے مطابق کرسٹن وائلڈ جرمن فوج ميں حاضر سروس کرنل ہيں جو کہ کوسو اور کابل ميں طويل عرصے تک کام کرچکے ہيں جبکہ وہ پشاور ميں بھي کئي ماہ سے غير قانوني طور پر مقيم تھے.ذرائع کے مطابق تينوں جرمن باشندے مشکوک اور ناپسنديدہ کارروائيوں ميں بھي ملوث تھے.
........

/169